بدھ 26 نومبر 2025 - 05:00
جامعہ المصطفیٰ پاکستان اور ایرانی مطالعاتی مرکز برائے شبہات کے جوابات کے باہمی تعاون سے آنلائن تربیتی ورکشاپ

حوزہ/جامعہ المصطفیٰ شعبۂ پاکستان اور ایرانی مطالعاتی مرکز برائے شبہات کے جوابات کے باہمی تعاون سے، گزشتہ ماہ چھ روزہ آنلائن تربیتی ورکشاپ منعقد ہوا، جس میں جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کی فارغ التحصیل طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفیٰ شعبۂ پاکستان اور ایرانی مطالعاتی مرکز برائے شبہات کے جوابات کے باہمی تعاون سے، گزشتہ ماہ چھ روزہ آنلائن تربیتی ورکشاپ منعقد ہوا، جس میں جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کی فارغ التحصیل طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

جامعہ المصطفیٰ پاکستان اور ایرانی مطالعاتی مرکز برائے شبہات کے جوابات کے باہمی تعاون سے آنلائن تربیتی ورکشاپ

رپورٹ کے مطابق، یہ چھ روزہ تربیتی ورکشاپ علمی و تخصصی نشستوں پر مشتمل تھا۔

ان ورکشاپس میں ممتاز و جید اساتذہ نے مختلف علمی و فکری موضوعات پر دروس دئیے۔

چھ روزہ ورکشاپس، اساتذہ اور دروس کی تفصیلات درجہ ذیل ہیں:

شبہات کی شناخت کے اصول کے موضوع پر حجت الاسلام حمید رضا شاکرین، مشکوک یا بے اعتقاد مخاطب سے مؤثر مکالمے کی منطق کے موضوع پر حجت الاسلام محمد رضا برتہ، دین و عقلانیت سے متعلق شبہات کے موضوع پر حجت الاسلام محمد صفر جبرئیلی، انٹرنیٹ (سائبر اسپیس یا سوشل میڈیا) پر پائے جانے والے شبہات اور ان کا علمی جواب کے موضوع پر جناب صدرائی عارف، فقہی احکام (وراثت، عورت، قصاص، آزادی) سے متعلق شبہات کے موضوع پر حجت الاسلام ہدایت نیا اور تاریخ اسلام اور سیرتِ اہل بیت علیہم السّلام میں پائے جانے والے شبہات پر حجت الاسلام محمدی شاہرودی نے درس دیا۔

جامعہ المصطفیٰ پاکستان اور ایرانی مطالعاتی مرکز برائے شبہات کے جوابات کے باہمی تعاون سے آنلائن تربیتی ورکشاپ

جامعہ المصطفیٰ پاکستان اور ایرانی مطالعاتی مرکز برائے شبہات کے جوابات کے باہمی تعاون سے آنلائن تربیتی ورکشاپ

واضح رہے گوگل میٹ پر منعقد ہونے والے ان تربیتی ورکشاپس میں پاکستان سمیت ہندوستان اور اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم، جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کی فارغ التحصیل طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کے تحقیقی شعبے کی سینئر طالبات نے نیز شرکت کی۔

طالبات نے ان ورکشاپس کو علمی و فکری اور تربیتی ورکشاپس قرار دیتے ہوئے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

جامعہ المصطفیٰ پاکستان اور ایرانی مطالعاتی مرکز برائے شبہات کے جوابات کے باہمی تعاون سے آنلائن تربیتی ورکشاپ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha